ڈی آئی جی رینک کے 3 پولیس آفیسروں کی تعیناتی وتبادلے کے احکامات

ڈی آئی جی رینک کے 3 پولیس آفیسروں کی تعیناتی وتبادلے کے احکامات

پشاور( کرائمز رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے ڈی آئی جی رینک کے تین پولیس افسروں کے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے آج جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں تعیناتی کے منتظرسلمان چودھری کو ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوااورڈی آئی جی ٹریننگ محمد کریم کو ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان سید فدا حسن شاہ کوسینئر منیجمنٹ کورس پر روانگی کے لیے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...