نوجوان کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،رفیق رجوانہ

نوجوان کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتایہی وجہ ہے کہ حکومت نوجوانوں میں بیداری کی روح بیدار کرنے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں جن کی محنت اور صلاحیتیں اقوام کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی یوتھ موبلائزیشن کمیٹی کے بارہ رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کی ان چند خوش قسمت اقوام میں ہوتا ہے جن کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر عقابی روح بیدار کریں جس کے بعد منزل خود ان کے قدم چومے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے بھی کم نہیں اور مختلف شعبوں میں ہمارے نوجوانوں نے عالمی سطح ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔
رفیق رجوانہ