پی پی پی کے صوبائی صدر نے صدر خواتین کی سلائی مشینوں کی رقم ہڑپ تشکیل ، ایڈ وکیٹ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایون خان جب مالاکنڈکے ضلعی ناظم اعلیٰ تھے انہوں نے غریب خواتین کیلئے ملنے والے 92سلائی مشین کوبازارمیں فروخت کرکے رقم اپنے جیب میں ڈال گئی تھی جب وزیرخزانہ کے دوارن مساجد مدارس کیلئے خریدی گئی واٹرکولروں قبرستانوں کیلئے خریدی گئی زمینوں میں وسیع پیمانے پرکرپشن کی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ عوام نے ہمیشہ کیلئے مستردکردیاہے اورائندہ الیکشن میں بھی شکست ان کامقدرہوگی وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پرعوام کودھوکہ دینے کیلئے فارم پرتقسیم کررہے ہیں وہ پہلے اپنے یونین کونسل کے کونسلرکاسیٹ جیت کرپھرصوبے میں حکومت بنانے کے باتیں کریں۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز یونین کونسل الاڈھنڈ میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے سے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان ،حاجی ایوب خان ،صادق شاہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاتھا اوراپناوعدہ پوراکردیا کیونکہ ہم نے پاکستان کے تاریخ میں پہلی بارخیبرپختونخواکے تمام مساجدکے ا ئمہ کرام کوماہانہ تنخوامقررکردیا جبکہ تمام مساجد کوبجلی کے لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے سلورسسٹم پر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی والے یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ پی ٹی آئی والے ناچ گانے اوردوپٹے والے ہیں انہوں نے کہاکہ آج سیراج الحق سنیٹرہے وہ اس ناچ گانے اوردوپٹہ والوں کی بدولت سنیٹرہے ان کواخلاقی طوپرسینٹ سے مستعفی ہوناچاہیےے۔
Back to Conversion Tool