وویمن چیمبر آف کامرس اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے مابین کاروبار کے فروغ کا معاہدہ

وویمن چیمبر آف کامرس اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے مابین کاروبار کے فروغ کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر) آج وویمن چیمبر آف کامرس اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے مابین بزنس خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک تحریری معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔ جس میں کلچر ڈیپارٹمنٹ اور وویمن چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے بزنس خواتین کی بنائی ہوئی مصنوعات کی نمائش ٗ خواتین کو بزنس کرنے کے لئے مختلف ٹریننگ اور سیمینار منعقد کرے گا ۔ معاہدہ پر دستخط وویمن چیمبر کی قائمقام صدر مسز نزہت رؤف اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز خان نے کئے اس موقع پر وویمن چیمبر کی نائب صدر رخسانہ نادر سینئر ممبر عذرا جمشید اور دیگر ممبر نے شرکت کی ۔