پولیس کی بہتر تربیت وقت کا تقاضا ہے ،نیاز یوسفزئی

پولیس کی بہتر تربیت وقت کا تقاضا ہے ،نیاز یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میںBasic EOD Course No.32 مکمل کرنے پر پرُوقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ کے پاس آؤٹ تقریب میں بیسک ای۔او۔ڈی کورس نمبر32اختتام پذیر ہوا ۔اس کورس میں شرکاء کی تعدا د 29تھی اور کورس شرکاء کا تعلق خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع سے تھا۔ سکول ڈائریکٹرSPنیا ز محمد یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عصرِ خا ضر کی جدید تربیت ملک کے دفا ع اور استحکام میں اہم رول ادا کرتی ہیں اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہر شخص کی زندگی اورجان و مال محفوظ کر سکے ۔ اگر ریاست ایسی اقدامات میں ناکام ہو جا ئے تو عوام الناس عد م تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ تو ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر ہمارا پولیس اور باقی فورسز سپورٹ میں ہوتے ہیں ۔ اس با ت کی بے حد ضرورت ہے کہ پولیس کی استطاعت بڑھائی جائے اور صحیح معنوں میں پروفشنل ہو۔ آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے جدید سہولیات سے مزین ٹیکنکل ٹریننگ سکو ل مو جو د ہیں ۔جس سے پولیس کے تربیت یا فتہ آفسران عوام الناس کی بہترین خدمت کرنے کے قابل ہونگے اور موجودہ حالات کے مطابق دہشت گردی اور جرائم پر بہتر انداز میں قابو پانے کے قابل ہونگے ۔ سکول ڈائر یکٹر نے KPپولیس اور BD یونٹ کے قربانیوں کو سراہاتے ہوئے فرمایا کہ ان قربانیوں کو ہمیشہ یا د رکھاجائے گا۔ سکول ڈائریکٹرSPنیا ز محمد یوسفزئی نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتیں جدید ٹیکنیک اور آلات کے استعمال سے ملک اور قوم کی بہتر خدمت کریں ۔اور جو کچھ یہا ں سیکھ کر جارہے ہیں عملی زندگی میں بروئے کار لائے۔ آ خر میں سکو ل ڈائر یکٹر SPنیا ز محمد یوسفزئی نے تمام شرکاء کو کور س پاس کرنے پر مبارک باد دیں اور اسناد تقسیم کیے ۔