بٹ خیلہ میں پیرامیڈیکس ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا

بٹ خیلہ میں پیرامیڈیکس ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) بٹ خیلہ میں پیرامیڈیکس ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایاگیاجس میں تمام پیرامیڈیکس نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اس سلسلے میں پیرامیڈیکس کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب ایم ایس ڈاکٹروحیدگل ڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالد ڈاکٹرعبدالرحمان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر محمدیونس خان جنرل سیکرٹری محمدنوازخان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت میں پیرامیڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے 16فروری پیرامیڈیکس ڈے منانے کامقصدعوام اورمقتدرحلقوں میں یہ شعورپیداکرناہے کہ پیرامیڈیکس سٹاف ہسپتال کے اندراورمعاشرے میں عوام کوہراول دستے کاکرداراداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس برادری عوام کوفوری طبی سہولیات کے فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ۔انہوں نے کہاہے کہ ہم اپنے قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...