عوامی ورکرز پارٹی کا ٹوپی اور سوات میں جلسوں کا اعلان

عوامی ورکرز پارٹی کا ٹوپی اور سوات میں جلسوں کا اعلان

صوابی ( بیورورپورٹ ) عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیئرمین فانوس گجر نے کہا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی 4 مارچ کو ٹوپی صوابی اور 11مارچ کو سوات میں جلسے منعقد کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوپی میں کمیٹی ممبران سے ملاقات اور تنظیم سازی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی ترجمان فضل رحیم ،صوبائی کمیٹی کے ممبر قاضی حکیم ،بونیر کے صدر گل رحمن ،نائب صدر عمرخطاب ،صوابی کے صدر خانزادہ ، جنرل سیکرٹری رازق داد ،فضل محمود ،جاوید خان اور دیگر بھی موجود تھے ،فانوس گجر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات غریب عوام کیلئے امتحان ہوگا ،ہم نے بیس سالوں سے غریب لوگوں کی حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے جبکہ آج سینیٹ الیکشن کیلئے اُمیدواران ہر ممبر کیلئے کروڑوں روپے کا بولی لگاتا ہے ،ملک سے نظریاتی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے ،سیاستدانوں نے سیاست کو تجارتی کاروبار بنایا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان ،سندھ ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مضبوط قوت بن کر اُبھررہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...