بنوں ،پی ٹی آئی کے محمد خان کی قیادت میں ملک شیر ین مالک سے ملاقات

بنوں ،پی ٹی آئی کے محمد خان کی قیادت میں ملک شیر ین مالک سے ملاقات

بنوں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف مزنگہ وزیر کلہ کے سماجی شخصیت محمد خان کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کا جمعیت علماء اسلام کا صوبائی رہنماء پی کے 72کے صوبائی امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چئیرمین ملک شیرین مالک سے ملاقات، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے مستعفی ٰ ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کو پی کے 72میں بڑا دھچکا، وف سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شیرین مالک نے کہا کہ عوام کی نظریں قائد جمعیت مولنا فضل الرحمن اور اکرام خان پر لگے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں جمعیت علماء اسلام صوبے کی سطح پر کلین سویپ کرکے حکومت بنائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایم اے اے کے بحالی سے مخالفین کی نیندیں خرام ہوگئی ہیں اور ایم ایم اے کی بحالی سے ہمارا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے نئے کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا کہ گاؤں گاؤں گھر گھر جاکر جمعیت علماء اسلام کا پیغام پہنچائے اور آنے والے انتخابات کے لئے انتخابی مہم شروع کردیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...