ٹانک شہر میں بیوٹیفیکیشن کاکام زور وشور سے جاری

ٹانک شہر میں بیوٹیفیکیشن کاکام زور وشور سے جاری

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق کی ہدایات پر ٹانک شہر کی بیوٹیفیکشن کے لئے سرکاری دفاترز اور پبلک مقامات پر پودے لگانے اور دیوواروں کور نگ روغن کرنے کا سلسلہ جاری اسی حوالے سے تحصیل بلڈنگ ٹانک میں پودے لگانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیال ،اے اے سی کرامت اللہ ،تحصیلدار کفایت ا للہ سمیت شہریوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،اے اے سی اور تحصیلدار نے تحصیل بلڈنگ میں پودے لگائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیا ل کا کہنا تھا کہ ٹانک میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر شہر کی بیوٹیفیکشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی اور اس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور اور اس کی خوبصورتی کو بنائے رکھنے کے لئے سرکاری دفاترز اور پبلک مقامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو گندگی سے پاک اور خوبصورت ماحول مہیا کر سکیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بیوٹیفیکشن آف ٹانک پر تیزی سے کام جاری ہے ٹانک اور پبلک مقامات پر دیواروں کو رنگ روغن کے ساتھ خوبصورت بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دیواروں پر اشتہار اور دیگر لکھائی کرنے سے گریز کریں تاکہ ہم سب ملکر اپنے ضلع کو خوبصورت بنا سکیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...