ڈسٹرکٹ پرائس ریو کمیٹی بونیر کا اجلاس

ڈسٹرکٹ پرائس ریو کمیٹی بونیر کا اجلاس

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بونیرکے عوام کو اشیائے خوردنوش مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پرائس ریو کمیٹی بونیر کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور بازار صدور کے علاوہ عوام کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں تفصیلی غور وخوض کے بعد اشیائے خورنوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دکاندارنرخ نامے نمایاں مقامات پر لٹکائیں اور ان پر سختی سے کاربند رھیں۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران وقتاً فوقتاً بازاروں پر چھاپے لگائیں گے اور مہنگی اور غیر معیاری و ملاوٹ شدہ اشیا ء فروخت کرنے والوں کو سخت قانونی سزائیں دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...