ڈسٹر کٹ جیل تیمرگرہ میں قید بچوں کو کھیلوں کا سامان فراہم

ڈسٹر کٹ جیل تیمرگرہ میں قید بچوں کو کھیلوں کا سامان فراہم

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) ڈپٹی کمشنردیرلویر کے ہدایت پر ڈسٹر کٹ جیل تیمرگرہ میں قید بچوں کو کھیلوں کا سامان فراہم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سر مد سلیم اکرم نے گزشتہ رو ز تیمرگرہ جیل کا اچانک دورہ کیا تھا ،اس دوران قید بچوں نے ڈی سی کھیلوں کے سامان فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ،کمانڈ نٹ دیرلیویز و ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ اشفاق احمد خان تارانی اور ڈسٹر کٹ سپور ٹس آفیسر حاجی بہادر سید نے ڈسٹر کٹ جیل تیمرگرہ کا دورہ کرکے سپرنٹنڈ نٹ جیل زاہد خان کو فٹ بال ،والی بال ،کرکٹ اور بیٹ مینٹن سمیت دیگر کھیلوں کا ساما ن حوالہ کیا ،اس موقع پر اے تیمرگرہ اشفاق احمدکا کہنا تھا کہ کھیل کود سے جیل میں قید بچوں کو تفریحی سر گر میوں کا موقع ملنے کے سا تھ ان کی جسمانی نشونمااور کارآمد شہری بنا نے میں مد د ملی گی ،انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ جیل پا نی سمیت بنیادی ضروریات ذند گی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کو شش کی جا ئیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...