کینال روڈ سے گندگی کے ڈھیر ہٹالئے گئے،ٹی ایم اے بٹ خیلہ

کینال روڈ سے گندگی کے ڈھیر ہٹالئے گئے،ٹی ایم اے بٹ خیلہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)بٹ خیلہ کینال روڈ پر گندگی کے ڈھیروں سے متعلق اخبارات میں تسلسل سے چھپنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ٹی ایم اے بٹ خیلہ نے کہاہے کہ عوامی مطالبے پرفوری نوٹس لیتے ہوئے کینال روڈ کی صفائی کو یقینی بنایاگیا ہے۔ تاہم سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے بٹ خیلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیاہے کہ آئیندہ کے لئے کینال روڈ پر کوڑا کرکٹ پھیکنے والوں میں صفائی کا شعور اجاگر کیاجائے ۔اور جہاں پر گندگی کے ڈھیر ہوں ان سے ملحقہ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جائے۔ اورایسے لوگوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ۔ جوبٹ خیلہ نہر کے پانی کو گندہ اور زہر الود بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بٹ خیلہ کے بعض نجی ہسپتال اور مذبحہ خانے بھی اپنا کوڑاکر کٹ اور فاضل موادبلا روک ٹوک بٹ خیلہ نہر میں پھینکتے ہیں جو بعض خطرناک امراض کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہی۔ ان حلقوں نے اس سلسلے میں بھی مناسب اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...