سپریم کورٹ کا گروپ انشورنس بارے فیصلہ خوش آئند ہے : بخت افسر

سپریم کورٹ کا گروپ انشورنس بارے فیصلہ خوش آئند ہے : بخت افسر

الپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی بخت افسر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا گروپ انشونس کے بارے فیصلہ خوش ائندہے ، اس سے پنشنرز کی محرومیوں کا ازالہ ہوکر ان کو ان کا حق دیا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان اورپنشنرزایسوسی ایشن کا بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عدالت عظمیٰ کو صحیح طریقے سے رسائی کرکے عدالت نے ان کے عرائض پر درست انداز میں فیصلہ سنایا، صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق عمل در امد کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2010 سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین بی فنڈ سے محروم ہیں ، ان کو ان کا حقددیا جائے،فیملی پنشن 100فیصد کردیا جائے،6نومبر2014 سے ریٹائرمنٹ بنفٹ اینڈ ڈیتھ کمپینسیشن کے کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے، برطانیہ کی طرح ہر پنشنر کو پنشن مراعات کارڈ دیا جائے،سالانہ ترقی سے نواز ا جائے،میڈیکل الاؤنس میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے، پنشنرز کو ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اثاثہ جات سے مستفید کیا جائے،مہنگائی کی تناسب سے پنشن میں اضافہ کیا جائے۔اجلاس میں صدر عبد الکبیر خان ، سیکرٹری اطلاعات محمدیونس سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...