شانگلہ میں پانچویں روز بھی موسم ابر الود ،بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی

شانگلہ میں پانچویں روز بھی موسم ابر الود ،بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی بوندا ...

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں پانچویں روز بھی موسم ابر الود ،بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی تو میدانی علاقوں میں سردی کی ایک طرف سردی کی لہر تو دوسری طرف کئی سورج کی کرنیں تو کئی بادل کے گھاٹیاں۔وادی میں سیاحوں کا رش بڑھتی گئی، جمعہ کو سینکڑوں سیاحوں کا شانگلہ امد ، وادی نے برف کاسفید چادر اوڑھ لیا ہے ، جس سے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔سردی کی شدت میں اضافہ سے سوختی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں پانچویں روز بھی موسم ابر الود رہا،جمعہ کے روز سینکڑوں سیاحوں کا شانگلہ کے سیاحتی مقامات یخ تنگی ، شانگلہ ٹاپ ، چانگا مانگا سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا، جمعہ کے روز بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ، محکمہ موسمیات نے ہفتے کی رات سے موسم صاف رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...