تیمرگرہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ جاں بحق

تیمرگرہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ جاں بحق

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال تیمرگرہ ایم ایس ایف ایمرجنسی وارڈ میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کی غفلت سے آٹھ ما ہ کا بچہ جاں بحق ،عوام کا بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر کئی گھنٹے تک سڑک بلاک کرکے احتجاج ،تفصیلات کے مطابق باجوڑ لا چی لونگ کے رہایشی موسی ٰ خان کے مطابق انھوں نے جمعہ کے روز اپنے آٹھ ماہ کا بچہ جو کہ مبینہ طور پر سینہ کے مرض میں مبتلا تھا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ایف وارڈ میں داخل کیا بچے کو اکسیجن تو لگایا گیا لیکن ڈیوٹی پر مامور ڈا کٹر مبینہ طورموبایل فون پرمسلسل مشغول رہا اور ان کی بچہ کو کوئی توجہ نہیں دی اور ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے ان کا بچہ جان بحق ہوگیا جس پر بچہ کے والد اور عوام نے تیمرگرہ ہسپتال کے سامنے بچہ کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور مبینہ طور غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا دوسر ی جانب ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتال تیمرگرہ کے میڈ یکل سپرنٹنڈ نٹ ڈا کٹر انور زادہ نے میڈ یا کو بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ ایم ایس ایف ایمرجنسی میں دل کے عارضے میں مبتلا بچے کو بروقت تمام سہولیا ت دی گئی جس کی نگرانی امراض قلب کے ماہر ڈا کٹر نے کی ،ڈاکٹر انور ازادہ نے ڈا کٹروں کے مبینہ غفلت کے الزامات کو مستر دکیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...