شانگلہ کی تعمیر وترقی میں اے این پی کا کلیدی کردار ہے ،الطاف حسین

شانگلہ کی تعمیر وترقی میں اے این پی کا کلیدی کردار ہے ،الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تر جمان و ممبر ضلع کونسل الطاف حسین گلاب شاہپوری اور ضلعی رہنما ء حبیب الر حمان نے کہا ہے کہ ائندہ عام انتخابات میں دو دہائیوں سے ضلع شانگلہ پر راج کر نے والی نام نہاد جما عت کا سورج غر وب ہو جا ئیگا، شانگلہ کے عوام کو عزت اور تر قیاتی کاموں سے محروم کر نے والوں کی مستر د کر نے کا وقت آگیا ہے ، شانگلہ کے عوام عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدواروں کو آنے والے انتخابات میں کا میاب کراکر شانگلہ کی تعمیر و تر قی میں کر دار ادا کریں گے۔ وہ صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں سترہ سالوں تک حکمرانی کر نے والوں کا دور ختم ہونے والا ہے ، وقت اگیا ہے کہ شانگلہ کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائے اور اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے مخلص قیادت کا انتخاب کریں، شانگلہ کی تعمیر و تر قی میں عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدواروں کو کا میاب کرا کر انہیں خدمت کا مو قع دیں گے۔ انھو ں نے کہا کہ مسلم لیگ(نواز) کے امیر مقام ، عبا د اللہ اور نیاز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ امیر مقام وزیر اعظم کے مشیر ، عباد اللہ وفاقی حکومت میں اور نیاز احمد ضلع ناظم ہو نے کے باوجود شانگلہ کی تر قی اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کر سکیں جس پر وہ عوام کے مجر م ہیں اور عنقریب عوام کی عدالت میں پیش ہو کر انہیں سز بھگتنا ہو گا۔ انھو ں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی اس بار حکمت عملی اور ان لوگوں کی شانگلہ کے عوام کے ساتھ ناکام سیاست کا خا تمہ ہو جا ئیگا۔ ان رہنماوں نے دعو ی کیا کہ 2018کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ میں حاجی سدید الرحمن ، متوکل خان، فیصل زیب کی صورت میں تمام اُمیدوار کا میاب ہوں گے اور عوام کی تر قی کیلئے تر قیاتی کاموں کا جھال بچھائیں گے۔ شانگلہ کو جتنا نقصان مسلم لیگ(نواز) اور سیاسی مہارت سے محروم نیاز احمد نے دیا شاید کااس کا ازالہ ممکن ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ شانگلہ کے پلاسٹک پائپ، بجلی کے کھمبوں کی سیاست میں نہ ائیں بلکہ حقیقی تبدیلی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں۔ ۔