انڈر23 گیمز ، پشاور ڈویژن ٹرائلزمختلف گراؤنڈز پر جاری

انڈر23 گیمز ، پشاور ڈویژن ٹرائلزمختلف گراؤنڈز پر جاری

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواانڈر23 گیمز کیلئے پشاور ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام مختلف گیمز کے ٹرائلز پشاور کے مختلف گراؤنڈ پر جاری ہیں ، اس سلسلے میں رسہ کشی اور کبڈی کے ٹرائلز تھماس خان گراؤنڈ پر منعقد کئے گئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، عمران اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے تین ٹیمیں بنائی گئی جس میں تاج الیون کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیموں شریف الیون اور شیزاد الیون کو تین صفر سے شکست دیدی۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شاور،مردان ،ہزارہ،ملاکنڈ،کوہاٹ،بنوں اورڈی آئی خان میں کھیلے جانیوالے انڈر23گیمزکے سلسلے میں مردوں کے 15اور خواتین کے 13کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے ،جسکے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکی نگرانی پشاور کی سطح پر مردوں کے بیڈمنٹن،ہاکی،باسکٹ بال،رسہ کشی ،کبڈی،سکواش اورٹیبل ٹینس جبکہ خواتین کے باسکٹ بال،کرکٹ،ٹیبل ٹینس اورسکواش کیلئے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا،رسہ کشی اور کبڈی کے ٹرائلز طہماس خان گراؤنڈ بیڈمنٹن ، ہاکی کے مردوں کے ٹرائلز قیوم سٹیڈیم اور اورسکواش کے ٹرائلز پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں لئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...