ایشین گیمز، پاکستان قومی آرچری ٹیم کے لئے ٹرائلز 18 فروری کو ہوں گے

ایشین گیمز، پاکستان قومی آرچری ٹیم کے لئے ٹرائلز 18 فروری کو ہوں گے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز کے لئے پاکستان کی قومی مرد وخواتین ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 18 فروری کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمد خان کے مطابق ٹرائلز کے لئے اعجاز احمد خان، پاک فوج کے کرنل جنید عالم، واپڈا کے افتخار گل اور اسلام آباد ناصر محمود پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ٹرائلز میں آٹھ آٹھ مرد وخواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں ایشین گیمز کے لئے تیار کیا جائے گا منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مئی میں لگایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...