ضلع میں جاری ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں‘ عمر جعفر

ضلع میں جاری ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں‘ عمر جعفر

رحیم یار خان(بیورونیوز، نمائندہ پاکستان)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری محمد عمر جعفر کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی امور کا اجلاس۔جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شیپنگ/ایم این اے میاں امتیا زاحمد، ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ، ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ہوئے ایم پی اے محمد عمر جعفر نے کہا کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، صحت و تعلیم کے انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر کے کام کا معیار برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ ادارے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو بہتر معیاری زندگی کی فراہمی کے لئے خطیر فنڈز فراہم کر رہی ہے اور صحت و تعلیم ، انفراسٹرکچرز، سیوریج، واٹر سپلائی ، شاہرات سمیت تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے اب اداروں کا کام ہے کہ وہ حکومتی فنڈز کو بہتر انداز سے عوامی بہبود پر استعمال کریں۔ایم این اے میاں امتیاز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکج سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے علاوہ خصوصی طور پر ضلع میں سہولیات کی فراہمی کے لئے عوامی نمائندگان فنڈز حاصل کر رہے ہیں اور پہلی مرتبہ ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کرائے گئے ہیں جبکہ کچھ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا کہ عوامی فلاح وبہود کے منصوبوں میں معیار و مقدار پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تجویز کردہ سکیموں سمیت ضلع میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی نہ صرف سخت مانیٹرنگ کی جائے بلکہ انہیں مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ دریں اثناء ضلعی رابطہ کمیٹی کے ممبران ایم این اے میاں امتیاز احمد ، ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر نے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کے ہمراہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایم این اے میاں امتیاز احمد اور چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی کی جلد از جلد تکمیل پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی توجہ مرکوز ہے اور وہ اس اہم منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ یونیورسٹی اس ضلع کے طالبعلموں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا عظیم تحفہ ہے اور اس کی معیاری اور عمدہ تعمیر یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت شامل ہے ۔ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ جلد ہی یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...