انڈے ، ٹماٹر، گندم ، چائے مہنگی، پیاز ، آلو، چینی کی قیمتوں میں کمی واقع

انڈے ، ٹماٹر، گندم ، چائے مہنگی، پیاز ، آلو، چینی کی قیمتوں میں کمی واقع

ملتان(جنرل رپورٹر) ملک میں 15 فروری 2018کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گذشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 1.03 فیصد اضافہ ہوا ہے اس ایک ہفتہ کے دوران انڈے ، ٹماٹر، گندم ، چھوٹا گوشت، چائے کیپتی سمیت 10 اشیاء کی قیمت میں اضافہ 13 (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )اشیاء کی قیمت میں کمی 30 اشیاء مستحکم رہیں پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کیمطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ، 8 ہزار ایک روپے کے 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ 12 ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ 18 ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے آمدنی والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.68 فیصد اضافہ، 35 ہزار سے زائد آمدنی والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ہوا ہے ملک کے 17 بڑے شہروں سے53 ضروری اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے تیار کردہ اعداد و شمار کیمطابق جن 10 اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوا ان میں فارمی مرغی کے انڈے، چائے کی پتی، ٹماٹر ، کھدر، ریشمی کپڑا، گندم ، سرخ مرچ، پسی ہوئی کھلی مرچ، خوردنی تیل، چھوٹا گوشت، بناسپتی گھی، ٹن پیکنگ شامل ہیں جن 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز ، آلو گڑ، برائلر مرغی، چینی دال چنا، ایل پی جی، دال مونگ، لہسن ، سلنڈر بناسپتی کھلا گھی شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...