پی ٹی سی ایل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل پارٹنر

پی ٹی سی ایل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل پارٹنر

ملتان(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) (PTCLنے دبئی میں ۲۲ فروری ،۲۰۱۸ء کو شروع ہونے والی پاکستان سُپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل ، ہیڈکوارٹرز میں جمعہ کو منعقدہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ایک تقریب کے دوران کیاگیا۔ اس تقریب میں ٹیم کِٹ(Kit) کی بھی رونمائی کی گئی اور بتایا گیا کہ اسلام آباد یو نائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی پی ٹی سی ایل کے لوگو) (LOGOوالی ٹی شرٹ پہنیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے روح رواں علی نقوی نے جمعہ 16فروری2018ء کو اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز کے ساتھ پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط بھی کئے۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے دیگرو اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز نے اس موقع پر کہا : ’’ پی ٹی سی ایل بہت خوش ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈکے ساتھ پارٹنر شپ کا یہ مسلسل دوسرا سال ہے۔ ایک پاکستانی کمپنی ہونے کے ناطے سے پی ٹی سی ایل کھیلوں کو اسپانسر کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ آگے رہا ہے۔ حال ہی میں ہم نے پاکستان کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو اسپانسر کیا ہے۔ اور اَب اپنا کردار پاکستان سُپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی ادا کریں گے‘‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے روح رواں علی نقوی نے کہا :’’ اس ملک کا ہر پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتا ہے اس قوم کو کرکٹ سے زیادہ کوئی اور چیز متحد نہیں کر سکتی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ کو فروغ دینا اصل میں اس قوم کو متحد کرنے اور ملک کے عوام میں خوشیاں پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔پی ٹی سی ایل ملک کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے ۔یہ گراس روٹ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کو متعارف کروانے کے سلسلے میں اپنے کردار سے بخوبی آگاہ ہے۔پاکستان سُپر لیگ ٹورنامنٹ بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہم ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے شراکت داری کرکے پی ٹی سی ایل نے پاکستانی قوم کی امنگوں سے اپنے قریبی تعلق کا اظہار کیا ہے۔دبئی میں ہونے والے لیگ مقابلوں کے بعد شارجہ میں مقابلے ہوں گے،دو کوالیفائز مقابلے20 اور 21 مارچ کو لاہور میں منعقد کئے جائیں گے اور فائنل25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...