زکریا یونیورسٹی زیادتی کیس میں نامزد 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

زکریا یونیورسٹی زیادتی کیس میں نامزد 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے زکریا یونیورسٹی کی طالبہ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کے مقدمہ میں 6 ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ویمن سنٹرکی جانب سے ملزموں کو سخت سیکورٹی میں پیش کیاگیااوربتایا گیا کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ مرجان نے مقدمہ درج کرایاکہ یونیورسٹی استاد،کلاس فیلواوراس کے دوستوں نے اس کوزبردستی اسلحہ کیزور پرزیادتی کانشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیکامقدمہ درج کرایا۔ جس پرمقدمہ درج کرکیملزموں یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹرمحمداجمل مہار ،طالب علموں علی رضا، نشاط اورعثمان قاسم،بینک ملازم تنزیل اورعثمان خالدکو کرکیبرآمدگی مکمل کرلی گئی ہے۔اس لئے ملزموں کوتفتیش مکمل کرنے کیلئے جیل بھجوانے کاحکم دیاجائے۔فاضل عدالت نے تفتیشی آفیسرکو 2 مارچ کومقدمہ کا چالان بھی عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔