پیپلز پارٹی کی رکنیت کے مثبت نتائج برآمدہونگے‘ بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کی رکنیت کے مثبت نتائج برآمدہونگے‘ بلاول بھٹو

خان گڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی ہر طبقہ کی نمائندہ ملک گیر جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو 'والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہیں عوام کی خاطر پہلے بھی جانوں کا نذرانہ دیا اور دیتے رہے گئے ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈویڑنل صدر پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان نوابزادہ افتخار احمد خان کی رہائش گاہ سیف نگر خانگڑھ میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداروں 'کارکنوں اور جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں عوام کو ممبرسازی کے لئے دعوت دی جاتی ہے انہوں نے کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ اس تقریب میں نوابزادہ افتخار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو عوام کامیاب کرائے اور تحفے میں سرائیکی صوبہ دیں گے اقتدار میں آ کر بے نظیر انکم سپورٹ کو توسیع دے کر مزید خواتین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی انہوں نیکہا کہ صوبہ سرائیکی پیپلزپارٹی کے قائد کا منشور اور وعدہ ہے جو نبھایا جائے گا تقریب سے ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر نے کہا کہ کسانوں کی تذلیل اور انکی محنت کھانے والے حکمران آئندہ الیکشن میں کس منہ سے ووٹ مانگیں گے ن لیگ اور حکمرانوں کو کسانوں کی بددعائیں ہی کافی ہیں تقریب میں ملک مظہرپہوڑ 'راحت ڈوگر 'ملک نعیم 'بلال خان دستی 'حاجی عباس مندور 'ملک یٰسین سندیلہ' رائے شفیع بھٹی 'سردار عاشق بلوچ 'سمیت دیگر عہدیداران اور عوام کے جمع غفیر نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...