حکمران اغیار کی غلامی اور چاکری میں اندھے ہوچکے ہیں‘ سیاسی و مذہبی رہنما

حکمران اغیار کی غلامی اور چاکری میں اندھے ہوچکے ہیں‘ سیاسی و مذہبی رہنما

ملتان (سٹی رپورٹر)سیاسی،مذہبی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی و امریکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے یہ فیصلے عوام کو کسی صورت قبول نہیں،ایسے اقدامات ملک میں افراتفری اور انتشار کا موجب بنیں گے ۔حکمران (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اغیار کی غلامی اور چاکری میں اندھے ہو چکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ غیرملکی اشاروں پر چلنے کی بجائے خودمختاری کا ثبوت دیں۔پاکستانی حکومت اپنے فیصلے خود کرے اور ملکی وقار مجروح نہ کرے۔حکمران پاکستان کو امریکی کالونی بنانا چاہتے ہیں۔حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت کی اس ملک کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جن کو پوری قوم ستائش کی نظر سے دیکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سید کفیل شاہ بخاری صدر مجلس احرار پاکستان،خواجہ محمد شفیق صدر انجمن تاجران پاکستان،آصف اخوانی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان،جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران،عنایت اللہ رحمانی امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث ملتان،محمد ایوب مغل امیر جمیعت علمائے اسلام ملتان پاکستان (نورانی گروپ)،پروفیسر عبدالمجید امیر جماعت اہلحدیث ملتان،مفتی ممتاز امیر جمیعت علمائے اسلام ملتان(س گروپ)،اعجاز احمد جنجوعہ صدر تحریک انصاف ضلع ملتان،سید اطہر شاہ بخاری سابق صدر ہائی کورٹ بار ملتان،احمد میاں جمیعت علمائے اسلام (ابو الخیر زبیر گروپ)،مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی ،میاں سہیل احمد مسؤل جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔سید کفیل شاہ بخاری صدر مجلس احرار پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملکی مفاد پر پالیسیاں بنانی چاہیں محمد ایوب مغل امیر جمیعت علمائے اسلام ملتان پاکستان (نورانی گروپ) کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان امریکی حکومت بننے کی بجائے پاکستانی قوم کی حکومت بنے علامہ عنایت اللہ رحمانی امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث ملتان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مذہبی اور رفاہی جماعتوں کے خلاف ایسے اقدامات انتہائی غیر مناسب ہیں۔فلاحی اداروں کو بند کرنا کسی صورت بھی وطن عزیز کے مفاد میں نہیں یا تو حکومت ان کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرے یا پھر ایسی کاروائیوں سے باز رہے۔خواجہ محمد شفیق صدر انجمن تاجران پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان قوم غیرت اور حمیت والی ہے محب وطن لوگوں اور جماعتوں کے خلاف ایسی کاروائی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی پروفیسر عبدالمجید امیر جماعت اہلحدیث ملتان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ایسے اقدامات سے باز آنا چاہیے۔سید اطہر شاہ بخاری سابق صدر ہائی کورٹ بار ملتان کا کہنا تھا کہ حکومت کی محب وطن جماعتوں کے خلاف ایسے اقدامت کی کڑیاں یہودی نواز لابنگ سے ملتی ہیں۔آصف اخوانی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان کا کہنا تھا کہ حکومت کے جماعۃ الدعوۃ کے خلاف ایسے اقدامات محض امریکہ اور انڈیا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہیں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کا کہنا تھا کہ حکمران امریکی و بھارتی ایماء پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے فلاحی اداروں کی بندش سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے پاکستانی کمزور خارجہ پالیسی کی بنیاد پر آئے روز امریکہ ہمیں دھمکیاں دیتا ہے، لبنان راولپنڈی ڈویژن سے بھی چھوٹا ملک ہے لیکن وہاں امریکی وزیرخارجہ کو ملاقات کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے، اگر ہمارے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے، غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات سے باز نہ آئے تو عوام اپنا فیصلہ کریں گے۔جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف فیصلے امریکی و بھارتی دباؤ پر کیے جارہے ہیں،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امن کے لیے خطرہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا نام ہے، حکمران مفتی ممتاز امیر جمیعت علمائے اسلام ملتان(س گروپ) کا کہنا تھا کہ جماعۃالدعوۃ اور ایف آئی ایف کے خلاف اقدامات سے بھی امریکہ و بھارت مطمئن نہیں ہوں گے احمد میاں جمیعت علمائے اسلام (ابو الخیر زبیر گروپ) کا کہنا تھا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی رفاہی و فلاحی سرگرمیاں روکنے سے ملک بھر میں لاکھوں افرادمتاثر ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...