3 معذوروں کو بھیک منگوانے کیلئے دبئی بھجوانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

3 معذوروں کو بھیک منگوانے کیلئے دبئی بھجوانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 3 روزہ ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھیک منگوانے کے لئے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

دبئی بھجوانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا3 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملتان ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے 3 مسافروں محمدشیر،محمدبشیراورمحمدعادل کوآف لوڈکرکے تفتیش کی گئی تو معلوم ہواکہ ملزم محمدندیم ان مسافروں کودبئی بھیک منگوانے کے لئے لے جارہاتھا اوران سے 30 ہزارروپے فی کس بھی وصول کئے تھے جس پر ملزم کوگرفتارکیاگیا ہے اوراس سے برآمدگی باقی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...