حکومت اساتذہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے‘ رانا مشہود
بورے والا(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں اور صوبے میں تعلیم کی ترقی میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے،اساتذہ کی عزت نفس کی بحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،صوبے بھر کے اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو بہت جلد (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
خادم اعلیٰ پنجاب کے سامنے پیش کرکے انہیں ہر ممکن طور پر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی،پڑھا لکھا پنجاب کے سلوگن کی کامیابی میں اساتذہ نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا کردار ادا کیا ہے،موجودہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مرزا طارق محمود کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں فریاد علی جٹ،میاں سعید سدھو،حاجی محمد رشید،خلیل احمد چوہدری،شیخ دلدار اسلم،سعید سرور بھٹی اور دیگر اساتذہ راہنما شامل تھے جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور اور رانا محمد یٰسین بھی موجود تھے۔