لودھراں کے عوام نے یوٹرن ماسٹر کی جماعت کا تابوت دفن کردیا‘ عبدالرحمن کانجو

لودھراں کے عوام نے یوٹرن ماسٹر کی جماعت کا تابوت دفن کردیا‘ عبدالرحمن کانجو

لودھراں (بیورو رپورٹ) حلقہ این اے 154 کی عوام نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کی جھولی میں تاریخی کامیاب کا گفٹ ڈال کر نہ صرف ملک و قوم کے روشن مستقبل کا فیصلہ کیا بلکہ پارلیمنٹ کے تقدس کو مجروح کرنیوالے یوٹرن ماسٹر عمران خان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کی جماعت تحریک انصاف کا تابوت اور ان کی اے ٹی ایم مشین کو ناکارہ و نا اہل ترین بنا ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ ضلع لودھراں میں ترقی اور خوشحالی کا تاریخ ساز باب شروع ہونے کے حوالے سے اعلانات آج انشاء اللہ قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف و وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف حلقہ کے اراکین اسمبلی اور کارکنان سے ملاقات کے بعد جلسہ سے خطاب کے دوران کریں گی۔ تاریخ میں پہلی بار حکومتی پارٹی کے سربراہ کا اپنے لوگوں کو مبارکباد دینے آنے لائق تحسین ہے انشاء اللہ تمام انتظامات مکمل ہیں تاریخی استقبال کے ساتھ ساتھ تاریخی جشن بھی منائیں۔ ضلع میں لودھراں صحافیوں کے لیے ہاوسنگ کالونی کی منظوری اور ہرصحافی کو گھر مہیا کرنا میرا اولین مشن خواب اور مقصد ہے اور وزیر اعلی سے طے ملاقات میں ایجنڈے کا نقطہ اعل بجی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برا? آور سیز پاکستانی عبدالرحمن کانجو نے لودھراں پریس کلب میں صحافیوں سے آج مسلم لیگ ن کے ہونیوالے جلسے اور کیے جانیوالے انتظامات کیطے شدہ ایجنڈے کے حوالیسیبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے تاریخ ساز دورے کیحوالے سیتمام انتظامات مکمل ہیں اور آج قیادت ضلع میں ترقی نوجوانوں کے روزگار اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تاریخی اعلانات کریگی اس سلسلے میں تمام اراکین صوبائی و قوم اسمبلی بھی بہاولپور میں اپنے اپنے ترقیاتی پروگراموں کا پرپوزل بھی قیادت کو شئیرکریں گے۔ نااہل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی ناکامی کے حوالے سے کیے جانیوالے سوال کے جواب پر وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافی چھوڑیں بچوں کو ڈسکس کرنا چھوڑیں ۔ بچوں کا کام کرکٹ کھیلنا ہے سیاست نہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...