بوریوالا کے تاریخی جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں‘ ثاقب خورشید

بوریوالا کے تاریخی جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں‘ ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کے بوریوالہ میں تاریخی جلسہ عام نے مخالفین کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں اس جلسہ عام میں ضلع بھر کے لیگی کارکنان اور عوام نے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ کل بھی وہاڑی مسلم لیگ کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی رہے گا ، ویزر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے اپنے دورہ بوریوالہ کے موقع پر زرعی یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی بنانے ، وہاڑی میں بہا ؤ الدین زکر یا یو نیو رسٹی کیمپس کی نئی بلڈنگ ، شرقی کا لونی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنانے اور میڈیکل کا لج وہاڑی ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپ گریڈ یشن اور نئے ایمرجنسی بلاک سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ کر عوام کے دل جیت لیئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کے کا میاب جلسہ عام پر اپنی رہائشگاہ پر یوسی چیئرمینز کونسلرز اور معززین شہر سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر چیئرمینز چودھری محمد صفدر گجر ، چودھری حبیب احمد ، چودھری اطہر اقبال ، سابق نا ظم چودھری محمد آصف، چیئرمین چودھری شفیق الرحمن کمبوہ ، حاجی سلیم بھارہ، کونسلر چودھری نعیم خالد ، ندیم شیروانی ، نا در علی بھٹی ، حاجی رفیق رانا ، سجاد انور گجر ، سا بق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید، ممتا ز احمد ودیگر معززین شہر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...