نواز شریف اب دو تہائی نہیں سو فیصد اکثریت حاصل کرینگے‘ شیر علی گورچانی

نواز شریف اب دو تہائی نہیں سو فیصد اکثریت حاصل کرینگے‘ شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ میاں محمدنوازشریف عوم کے دلوں میں رہتے ہیں نوازشریف کوجتنادبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتنامقبول ہوکرسامنے آئیں گے لاہورمیں47جماعتوں کے ناکام جلسہ کے بعد لودھراں الیکشن (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

نے سازشیوں کو چھپنے پرمجبورکردیاالیکشن 2018میں میاں نواز شریف دوتہائی اکثریت کی بجائے سوفیصداکثریت حاصل کریں گے ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزنامورسیاسی شخصیت سیدفداحسین شاہ ،سیدناصرحسین شاہ کی چائے پارٹی کے موقع پرشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا قبل ازیں انھوں نے سابق ڈی ڈی اوتعلیم الہٰی بخش خان احمدانی کے بیٹے رکن تحصیل بارمحسن رضا خان احمدانی ایڈووکیٹ ،لڈاخان ہوتھوانیکے بھتیجے یوسف خان ہوتھوانی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی قبل ازیں وائس چیئرمین شبیرکھوسہ کی چائے پارٹی میں بھی شرکت کی اس موقع پر سردارعامرخان گورچانی،سردارنذرحسین خان رند ،میاں ظہوراحمدخوجہ،وڈیرہ رحمت اللہ خان ،ملک مریدحسین بکھر،سردارجمیل الرحمان خان بزدار،سیدمحمدطارق شاہ،سرداروسیم افضل خان لاشاری،سجادملک سمیت دیگرشخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...