چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری موٹر سائیکلوں، الیکٹرانکس سامان موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری موٹر سائیکلوں، الیکٹرانکس سامان موبائل فونز ...

ملتان(وقائع نگار) چوری ڈکیتی ، رہزنی کی وارداتوں میں شہری موٹر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سائیکلوں، الیکٹرونکس سامان ، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں تھانہ شاہ شمس کے علاقے گلزیب کالونی میں محمد اشفاق کی ڈرنک کارنر دکان سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کیز ور پر 4 ہزار روپے لوٹ لیے، علی رضا کی موٹر سائیکل نامعلوم نے چوری کرلی کینٹ کے علاقے میں رفیق کی جیپ سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چوری کرلیا گیا تھانہ گلگشت کے علاقے میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے ظفر اقبال کو یرغمال بنا کر 2 موبائل فونز مالیتی 90 ہزار روپے لوٹ لیے ، کوتوالی کے علاقے میں صفدر کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی نیو ملتان کے علاقے میں محمد علی کی دکان سے الیکٹرونکس کے تالے توڑ کر قیمتی سامان اٹھا لیا تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں وحید مشتاق کو نامعلوم افراد نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا دولت گیٹ کے علاقے سے طارق کے گھر سے 50 ہزار چوری کرلیے شاہ شمس اور قطب پور کے علاقے میں نوید، عثمان ، شاہ زیب کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

چوری ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...