ملتان کور کیجانب سے ’’پاک فوج کے ساتھ ایک دن‘‘ تقریب کا انعقاد طلبہ نے جنگی ہتھیاروں کا معائنہ کیا

ملتان کور کیجانب سے ’’پاک فوج کے ساتھ ایک دن‘‘ تقریب کا انعقاد طلبہ نے جنگی ...

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان کور کی جانب سے ’’پاک فوج کے ساتھ ایک (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

دن ‘‘کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ملتان کے اعلی تعلیمی اداروں کے 500 سے زائد طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب کے اہتمام کا مقصد نوجوان طلبا ء کے لیے عسکری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس دوران طلباء نے جنگی حالات میں استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں و سازوسامان کا معائنہ کیا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پاک فوج کے تربیتی معیاراور حربی طریقوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کی طر ف سے آئندہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...