پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر بلدیات منشا بٹ کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل ’’لوکل گورنمنٹ کمیشن ‘‘ بنا دیا

پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر بلدیات منشا بٹ کی سربراہی میں 7 ارکان پر مشتمل ...

ملتان( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 7اراکین پرمشتمل ’’لوکل گورنمنٹ کمیشن‘‘ بنادیا ہے جو صوبائی وزیر بلدیات منشاء (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

اللہ بٹ کی سربراہی میں کام کرے گا۔ممبران میں ایم پی اے طارق محمود باجوہ پی پی170اور ایم پی اے محمد نواز خان پی پی254 کی کیٹگری ٹریثری سائیڈ کی ہو گی،کاشف علی ملک ایڈووکیٹ اورمسمات فوزیہ وقار کی کیٹگری ٹیکنو کریٹ ہو گی، ایم پی اے سردار علی زازا پی پی 247 اپوزیشن سائیڈ کی کیٹگری اور سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو سیکر ٹری کمیشن بنایا گیا ہے۔یہ کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہر قسم کے مالی معاملات، چیک اینڈ بیلنس اور دیگر معاملات کو یقینی بناتے ہوئے تمام بلدیاتی افسران کی کارکردگی اور کام کرنے کی صلاحیت و مالی معاملات کے استعمال بارے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...