جائیدادیں ظاہر ہونے کا خوف ملتان کے بیشتر ایس ایچ اوز انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے گریزاں

جائیدادیں ظاہر ہونے کا خوف ملتان کے بیشتر ایس ایچ اوز انکم ٹیکس گوشوارے جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) جائیدادیں ظاہر ہونے کا خوف ‘ملتان کے بیشتر ایس ایچ او ز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
گریزاں واضح رہے سی پی او ملتان کے احکامات کے باوجود بھی بیشتر ایس ایچ او ز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروائے ہیں ۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں میں سابقہ وموجودہ صرف 8ایس ایچ اوز ہیں جن میں انسپکٹر طاہر اعجاز ، قسور حسین کالرو ، چوہدری اکرم کمبوہ ، چوہدری محمد اشرف ، سب انسپکٹر علی حسن گیلاسنی ، شمون جوئیہ ، لیاقت علی اور طارق حسن بھی شامل ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں انسپکٹر قمر عباس ، ذوالفقار علی ، منظور احمد ، محمد ظفر ، انور خان ، عمر دراز ، طارق پرویز ، منصور خان ، افضل قریشی ، محمد اکرم ، رانا صابر ، آصف محمود ، فاطمہ مشتاق ، محمد جاوید ، محمد الیاس ، ضیاء اختر ، محمد افضل ، رائے اکرم ، آصف شہزاد ، ظفر اقبال ، ارشد محمود بھٹی ، محمد افضل شاہ کے نام شامل ہیں ۔