اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں رحیم یار خان کے فوڈ انسپکٹر کیخلاف انکوائری شروع

اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں رحیم یار خان کے ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان بیورو نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور کروڑ روپے مالیت کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

الزام رحیم یار خان کے فوڈ انسپکٹر تنویر وڑائچ کے خلاف انکوائری شروع کردی ۔ معلوم ہوا ہے فوڈ انسپکٹر تنویر وڑائچ نے اپنی تعیناتی کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کیا کرپشن کرکے 15کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنائے فوڈ انسپکٹر 2فلور ملز کا مالک ہے 6کروڑ روپے مالیت کا گھر اور کروڑوں روپے مالیت کے پرتیش4گاڑیوں کا مالک ہے نیب ملتان کے ریجنل بورڈ نے فوڈ انسپکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...