نااہل لوگ اداروں پر حملہ آور‘ نظام تلپٹ کرنا چاہتے ہیں‘ لیاقت بلوچ

نااہل لوگ اداروں پر حملہ آور‘ نظام تلپٹ کرنا چاہتے ہیں‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے مقتدر طبقہ نے لوٹی ہوئی دولت کی بنا پر جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے اورنا اہل لوگ فوج عدلیہ اور اداروں پر حملہ آور ہیں ملک میں انتشار (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
پھیلا کر نظام کو تلپٹ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اُن کا احتساب نہ ہو۔ ہم عدلیہ، اداروں کی حفاظت اور جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے نوجوانوں کو منظم اور متحد کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں نوجوان قیادت کو سامنے لے کر آئے گی۔ 15سے35سال کے نوجوا ن پاکستان کی آبادی کا42فیصد ہے ۔اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہوگا۔ قر آن وسنت کے عادلانہ نظام میں ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی198 کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن اور جے آئی یوتھ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے نو منتخب عہداداروں صدرجے آئی یوتھ شیر شاہ زون محمد فصیح کھوکھر، جنرل سیکر ٹری شہباز خان، چیئر مین یو سی67حافظ نجم الثاقب الہی، سیکر ٹری جنرل عمر صہیب،صدریوسی76 اقبال حسین، جنرل سیکر ٹری محمد آفتاب، صدر یوسی77 ملک شان کھوکھر، جنرل سیکر ٹری شیخ عظمان، صدر یوسی78 ساجد جوئیہ، جنرل سیکر ٹری عامر علی،نائب صدور ڈپٹی سیکرٹریز، فنانس سیکر ٹریز، ایگزیکٹیو ممبران سے حلف لیا ہم نظریہ کی بنیاد پر قوم اور نوجوانوں کو متحد کرکے ملک میں حقیقی ، عوامی اُمنگوں کے مطابق تبدیلی لائیں گے تاکہ ہر شخص عزت کی زندگی گزار سکے تقریب سے امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی، اُمیدوار این اے151 چودھری ظفر اقبال آرائیں، اُمیدوار پی پی198 ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، راؤ جہانگیر، فیضان، چاند طارق، طالب حسین نے خطاب کیا جبکہ ضلعی امیر میاں منیر احمد بودلہ، اُمیدوار پی پی196 چودھری خالد منیر، صہیب عمار صدیقی ، کنور محمد صدیق، شیخ منظور الہی، چودھری فیاض اسلم، خورشدی کھوکھر، اسرار حسین ، جے آئی یوتھ ملتان سٹی کے صدر حسان اخوانی سمیت نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لیاقت بلوچ