چودھری افضال احمد آزاد کی 21 ویں گریڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری عہدہ پر ترقی

چودھری افضال احمد آزاد کی 21 ویں گریڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری عہدہ پر ترقی

ملتان(سپیشل رپورٹر) قومی سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری افضال احمد آزاد کو اکیسویں گریڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے چوہدری افضال احمد آزاد کا تعلق کبیروالا ضلع خانیوال سے ہے انہوں نے اپنی تعلیم ملتان سے مکمل کی ہے اور سرکاری ملازمت سے قبل وہ انگریزی روزنامہ فرنٹیئر پوسٹ ملتان بیورو آفس سے بھی وابستہ رہے ہیں انہوں نے انگلش لٹریچر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...