اسمبلیوں کی مدت قریب الاختتام‘ حکمران صوبہ کمیشن کا وعدہ نبھائیں‘ ظہور دھریجہ

اسمبلیوں کی مدت قریب الاختتام‘ حکمران صوبہ کمیشن کا وعدہ نبھائیں‘ ظہور ...

لیاقت پور (تحصیل رپورٹر) حکمران صوبہ کمیشن کاوعدہ پوراکریں ،اسمبلیوں کی مدت پوری ہورہی ہے ن لیگ جاتے جاتے کوئی اچھا کام کرجائے تو سرائیکی وسیب کے لوگ 2018ء کے الیکشن میں ووٹ ن لیگ کو دیں گے ۔حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے سرائیکی وسیب کے کاشتکار گنے کے بحران(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کی وجہ سے پریشان ہیں اور عوام مین شاہرات بند ہونے کی وجہ سے حکمرانوں کوگالیاں دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سرائیکی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’سرائیکی یکجہتی کانفرنس ‘‘جھوک فرید چولستان کے موقع پر سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ ،جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سرپرست علامہ عبدالرؤف ربانی،سرائیکی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جام اظہرمرادلاڑ،سندھ نیشنل تحریک کے صدر اشرف نوناری ،پاکستان سرائیکی پارٹی کے سیکریٹری جنرل اکبر انصاری ایڈووکیٹ ،سرائیکی دانشور مجاہد جتوئی ،سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مظہرکات ،عوامی راج پارٹی کے رہنما رانا خرم افتخار ،سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین شاد کھوسو،سرائیکی ملت پارٹی کے صدر اصغر نہر ایڈووکیٹ ،سرائیکی فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل مقصود کھوکھر ،وائس چیئرمین عالمگیر خان سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں کیاسرائیکی یکجہتی کانفرنس سے ڈاکٹر نذیر بزمی ،جام ذوالفقار گسورہ،آکمل آزاد نوناری،جام فہیم نوناری،جام شاہد چولستانی،عمران اسد،نازک فریدی،اکرم گھلو،جام ارشد پنوار،سید فرحت عباس شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...