یوٹیلٹی سٹورز پر بغیر ٹینڈر براہ راست اشیاء و سامان سپلائی کرنیوالی کمپنیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ملتان(جنرل رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹینڈر کے بغیر براہ راست اشیاء و سامان کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپو ریشن نے ایسے کاروباری اداروں،افراد،کمپنیوں کے خلاف(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔یو ایس سی حکام کوآگاہ کیا گیا ہے کہ بعض کاروباری ادارے اور افراد ٹینڈر کے بغیر یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء ،سامان سپلائی کر رہے ہیں۔جس سے یو ایس سی کومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کاروباری ساکھ بھی خراب ہو رہی ہے۔یو ایس سی نے اپنے تمام کیسز کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے اور اس دھندے میں ملوث ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔