نامعلوم شخص گھر میں پر اسرار طور پر جل کر جاں بحق
ملتان(وقائع نگار)مخدوم رشید کے علاقہ میں نامعلوم شخص گھر میں پر اسرار طور پر جل کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں مدثر کا خالی گھر پڑا تھا وہاں سے نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش دیکھ کر مقامی رہائشیوں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور ورثاء کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔