خانیوال ‘ کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا‘ زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کا بڑا حصہ زمین بوس

خانیوال ‘ کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا‘ زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کا بڑا حصہ زمین ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان )کرپشن کا بھانڈہ پھوٹ گیانیو تعمیر اوور ہیڈ برج افتتاح سے پہلے ٹوٹ گیا 66 کروڑ کے فنڈزضائع ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق نشاط پھاٹک پر 66کروڑ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

روپے کی لاگت سے ریلوے کے ڈبل ٹریک پر اوور ہیڈ بریج کی تعمیر کا سلسلہ گذشتہ تین سال سے جاری ہے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پل تو مکمل نہ ہو سکا مگر گذشتہ رات اوور ہیڈ بریج کا بڑا حصہ ریلوے ٹریک کے پاس نیچے آگرا اور زمین بوس ہوتے ہی مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جہاں اس پل کے بڑے حصے کے اچانک گرنے سے اس کی تکنیکی خرابیاں جہاں سامنے آئی وہاں پر اس کے متعدد جگہوں سے ٹوٹنے پر اس میں استعمال ہونے والے مبینہ ناقص میٹریل کا پول بھی کھل گیا تاہم رات کا وقت ہونے کے باعث قریبی بستی کے لوگ جو ہر وقت اس پل کے نیچے گزرتے ہیں معجزانہ طور پر گھروں میں تھے اسطرح اس بڑے حادثے کے دوران لوگ محفوظ رہے اطلاع ملتے ہی محکمہ ہائی وے کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی ہر حال میں انکوائری کی جائے گی اورنا اہلی و غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایکیسن ہائی وے معظم نے بتایا کہ 66کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس پل کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کرنا تھا جسے ہر حال میں 30مارچ 2018کو مکمل ہونا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...