ملتان سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ ثاقب رحمن پاکستانی پرچم لیکر چولستان روانہ

ملتان سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ ثاقب رحمن پاکستانی پرچم لیکر چولستان ...

ملتان (سٹی رپورٹر،خصوصی رپورٹر)ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پر چم کو ملتان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چار سو سے زائد مقامات پر لہرانے کا اعزاز حاصل کرنے والے ثاقب رحمن پاکستانی پرچم لیکر سائیکل پر سوار ہو کرچولستان جیپ ریلی کے موقع پر چولستان بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے چولستان روانہ ہو گئے ملتان روانگی سے قبل ثاقب رحمن نے صحافیوں کو بتایا کہ پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ چولستان میں تفریح کا بہترین ایونٹ ہے جس میں غیرملکی ڈرائیور بھی شامل ہو تے ہیں جو پاکستان میں ایسے بہترین مواقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف اقدامات لائق تحسین ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...