بوریوالا جلسہ سے ثابت ہوا وہاڑی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے‘ ارشاد ارائیں

بوریوالا جلسہ سے ثابت ہوا وہاڑی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے‘ ارشاد ارائیں

بورے والا :(تحصیل رپورٹر )ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا تاریخی خطاب سننے کے لیے ان کی دعوت پر جلسہ گاہ میں حلقہ پی پی 232،233کی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا جو سمندرامڈ آیا تھا اس پر وہ اہلیان بورے والا کے تہہ دل سے مشکور ہیں انہوں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نے کہا کہ بورے والا میں جلسے کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ ضلع وہاڑی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور وہ اپنے محبوب قائد میاں محمد شہباز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں بورے والا ،چشتیاں کے درمیاں دریائے ستلج پر پل کی تعمیر وہاڑی میں میڈیکل کالج کے قیام ،بورے والا شہر و تحصیل کیلئے ڈویلپمنٹ کے منصوبوں اور گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کر کے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت میں جلسہ گاہ میں تشریف لانے والے شہریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل کس کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔دریں اثناء چوہدری زاہد رسول چیئر مین ،ڈاکٹر محمد سرور،شاہین افضل بگیانوالا،میاں محمد افضل آرائیں،پیر بختیار عالم چشتی ،ملک فرقان یوسف ،خالد شہریا،اسماعیل ہنجراہ ،رانا غلام مرتضےٰ ،ملک فیاض اعوان و دیگر نے کامیاب جلسہ پرچوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چوہدری عمران ارشاد کو مبارکباد پیش کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...