2018ء کے الیکشن میں سونامی برانڈ کا بوریا بستر گول کردینگے‘ عبدالعلیم شاہ

2018ء کے الیکشن میں سونامی برانڈ کا بوریا بستر گول کردینگے‘ عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)لودھراں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے ثابت کردیا۔پنجاب مسلم لیگ ن کا ہے۔2018ء کے الیکشن میں میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کی قیادت میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے اور سونامی برانڈ کا بوریا بستراگول کردینگے ۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ہماری سیاست عوام کی عملی خدمت ہے ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔عوام میاں نواز شریف کو اہل سمجھتے ہیں ڈیرہ غازیخان شہر کی تعمیر وترقی پر کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممبر صبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے لودھراں سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پارٹی کی صوبائی قیادت نے ان کی ڈیوٹی لودھراں ضمنی الیکشن میں لگائی تھی ۔سید عبدالعلیم شاہ ایم پی اے نے کہا ۔تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے اپنے بیٹے علی ترین کی کامیابی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کیے فی ووٹ پانچ سے دس ہزار روپے میں خریدار۔لیکن ووٹران نے رقم وصول کرکے ووٹ مسلم لیگ ن کے درویش صفت اُمیدوار کو دے کر کامیاب کرایا۔لودھراں ضمنی الیکشن میں نہ صرف تحریک انصاف کو عبرتناک شکست ہوئی جبکہ کپتان عمران خان کی اے ٹی ایم مشین مکمل خراب ہوگئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...