فوڈ اتھارٹی اصل کام کے بجائے ریونیو اکٹھا کرنے پر لگ گئی ہے‘ خواجہ شفیق

فوڈ اتھارٹی اصل کام کے بجائے ریونیو اکٹھا کرنے پر لگ گئی ہے‘ خواجہ شفیق

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں قوانین انسانوں کی بہتری کے لئے بنتے ہیں نہ کہ انسانوں کو اس کی بھینٹ چڑھانے کے لئے قوانین کی آڑ میں تاجروں کو حراساں کیا گیا تو غلط کاروائی برداشت نہیں کی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

جا ئے گی فوڈ اتھارٹی ریو نیو اکٹھا کر نے پر لگ گئی ہے مرحلہ وار بہتری آئے گی لائسنس کی درجہ بندی کر کے کیٹگریز ملتان کی طرح بنائیں وہ یہاں مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئر مین کاشف یونس ،صدر شیخ محمد حنیف ،جنرل سیکرٹری ساجد خان ،فنانس سیکرٹری ریاض احمد، جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد علی اور سینئر نائب صدر محمد شکیل کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سینئر وائس چیئر مین انجمن تاجران پنجاب شیخ معراج الدین قریشی ، ضلعی صدر انجمن تاجران سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر بیرسٹرعباس علی خان نصوحہ ،نائب صدر مرزا آصف اقبال ،سابق سینئر نائب صدور محمد حنیف خان پتافی ،شیخ زاہد نظام ،چیئر مین بیت المال شیخ محمد علی ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی سجاد کریم رند ، صدر ڈسٹرکٹ بارمحمد ندیم غوث ،صدر نیو سبزی منڈی حاجی محمد دین چوہدری ،صدر موبائل فون ٹریڈرز جاوید اسحاق مستوئی ،صرافہ ایسوسی ایشن کے حاجی محمد زبیر نظامی ،قائد اعظم روڈ کے حاجی رانا نذیر احمد ،غلہ منڈی کے صدر جان عالم خان لغاری،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین شیخ نقیب احمد ،فرید ی بازار کے فردوس حمید خان ،گھنٹہ گھر بازار کے صدر شیخ محمد بلال ،انجمن قصابان چھوٹا گوشت کے صدر شیخ خیر دین ،ریلوے روڈ کے عبد الصمد قریشی ،آئرن مرچنٹس کے نائب صدر حاجی دین محمد خوجہ ،ایل پی جی کے صدر میاں محمد ایوب ، ہیئر ڈریسرز ایسوسی ایشن کے صدر لطیف سپل ، سمینہ چوک کے صدر حاجی محمد حسین ،سیکرٹری چیمبر آف کامرس ملک مجاہد ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبد اللہ خان جلبانی ،ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز منصور احمد غازی ،ڈی ایس پی سٹی سرکل سید اظہر رضا گیلانی ،خواجہ محمد فاروق چیئر مین سپریم کونسل چیمبر آف سمال ٹریڈرز ،چوہدری محمد ارشد باجوہ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ،عزیز الرحمن انصاری جنرل سیکرٹری ملتان کے علاوہ ضلع بھر سے سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی تاجروں کی بڑی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا جہاں ہم پروڈکشن کر رہے ہیں وہاں صاف ستھرا ماحول قائم کر نا ہمارے ذمہ داری ہے اور ہم یہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب عہدیداران اپنے اراکین کی پہلے اصلاح کریں اور استقامت اور استقلال پیدا کریں جہاں اتھارٹی کی ڈیمانڈز ناقابل عمل ہوں وہاں اتھارٹی بھی ہم سے وہ توقعات وابستہ نہ کرے کیو نکہ چھوٹے علاقوں میں ایسے قوانین پر عملدرآمد مرحلہ وار آہستہ آہستہ ممکن ہے 70سالوں میں جہاں حکومت بنیادی سہولتیں نہ دے سکی ہو وہاں ایسے قوانین پر فوری مکمل عملدرآمد کیسے ممکن ہے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی اپنے اصل کام اور اس حوالے سے شعور پیدا کر نے کی بجائے ریونیواکٹھا کر نے پر لگ گئی ہے جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حوالے سے پہلے ہی تحفظات ہیں فوڈ اتھارٹی لائسنس فیس کے نام پر رقمیں بٹورنے پر لگی ہو ئی ہے ملتان میں بلا تخصیص 10کیٹیگریز میں لائسنس فیس مقرر کی گئی ہے یہاں بھی اسی طرح سلیبنر بنائیں انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ جتنا عمل ہو سکتا ہے اتنا ہی دباؤ دیں خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ اتھارٹی کے لوگ تاجروں کو حراساں کریں گے تو پھر آپ کے لئے بھی دفاتر میں بیٹھنا محال ہو جا ئے گا کریانہ کے تاجروں کو بلا جواز تنگ کر نا مناسب نہیں ہم نے خود ثابت ہلدی ،مرچیں لے کر فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری میں پسوائی ان کا رزلٹ بھی وہی نکلا جو مارکیٹ میں تھا اسی طرح پان چھالیہ امپورٹ ہو رہی ہیں اور متعلقہ اتھارٹیز کسٹم اور دیگر قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد ناقص چیز پورٹ سے باہر نہیں آسکتی ہے اور متعلقہ اتھارٹیز کی تصدیق کے باو جود کلیئر نس کے بعد چھوٹے تاجروں کا تنگ کر نا کہاں کا قانون ہے قبل ازیں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے چوہدری محمد ارشد باجوہ اور میاں عزیز الرحمن انصاری نے پر جوش خطاب کر تے ہو ئے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے متحد ہو نے اور حکومت پنجاب کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ اگر اس طرح کی زیادتیاں بند نہ کی گئیں تو پھر یہ الیکشن کا سال ہے اور تاجر برادری اپنا لائحہ عمل بنائے گی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے صدر چیمبر آف کامرس بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ نے کہا کہ وہ جلد ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجا ب ریونیو اتھارٹی کے ذمہ داران سے بات کر کے سٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ کرائیں گے تقریب سے ایس ڈی پی او سٹی سرکل سید اظہر رضا گیلانی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری میں بہتر کو آرڈی نیشن موجود ہے پولیس ضلع بھر میں کم نفری کے باوجود جرائم پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے اس میں ضلعی صدر انجمن تاجران سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے خواجہ محمد شفیق اور ضلع بھر سے تاجر رہنماؤں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...