قومی کرکٹ ٹیم صلاحیتوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی‘ صہیب مقصود

قومی کرکٹ ٹیم صلاحیتوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی‘ صہیب مقصود

خان پور ( نامہ نگار)کرکٹ کے قومی کھلاڑی صہیب مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت اور وقار ہمیں اپنی جان سے بھی عزیز ہے ، پاکستان کی قومی ٹیم صلاحیتوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ، آنے والے وقت میں کرکٹ مزید بہتر ہوگی ،ملتان میں ایک تقریب میں کے دوران گفتگو کرتے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ہوئے انہوں نے مزید کہا ورلڈ کپ ایک بھر پاکستان آئے گا ، اس موقعہ پر ممبر قومی اسمبلی سردار مجیب خان جکرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لیکر جانے کے لئے ہر شخص اپنے حصے کا کردار ادا کرے ملک وقوم سے محبت کرنیوالے لوگوں کو آگے لایا جائے ، اس موقعہ پر خان پور کی معروف سیاسی سماجی شخصیت میاں حسیب عثمان ، جام ثاقب ، سردار احسن خان لاشاری ، مرز ااحمد ناصر ، میاں احسن ، سلمان اکبر ، ملک عثمان ، چوہدری سفیان ، ولید حسین عباسی ، جام عامر ، جام سجاد ودیگر مووجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...