کم استعمال کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی‘ عوام خوار
ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کا استعمال کم ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی۔ صارفین مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گئے۔ تفصیل کے مطابق بجلی اور سوئی گیس کی (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )
لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے یکم دسمبر 2017ء سے ملک میں بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان تو کیا مگر اس پر عمل نہ کیا۔ گزشتہ روز بھی ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تاحال ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی گئی۔دوسری جانب سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ کبھی گیس آتی بھی ہے تو پریشر نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے ۔ خواتین لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس پر بہت اخراجات آنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔
لوڈشیڈنگ