ملک بھر کے 200 ڈاکخانوں میں شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم

ملک بھر کے 200 ڈاکخانوں میں شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)نادرا اور پاکستان پوسٹ آفس کے مابین معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت نادرا نے ملک بھر کے 200ڈاکخانوں میں شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے،اس (بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
سہولت کوبتدریج تما م ڈاکخانوں تک بڑھا دیا جائے گا،اس معاہدے کے تحت ملک بھر میں جون 2017ء میں مشاہدے کی بنیاد پر 10کاؤنٹر ز قائم کئے گئے تھے،جس میں کامیابی کے بعد اسکو وسیع کیا گیا،نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرزکو دہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا مقصد تما م لوگوں کی رجسٹریشن کو آسان بنانا ہے،ایسے تما م کاؤنٹرز پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کے علاوہ ہر قسم کی پراسسنگ کریں گے۔
ڈاکخانے شناختی کارڈ