نیب ملتان کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ‘پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل کی انکوائری تفتیش میں تبدیل

نیب ملتان کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ‘پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل کی انکوائری ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان سکینڈل کی انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کردیا ہے 21کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سکینڈل میں 2013ء سے 2017ء تک(بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

تعینات رہنے والے ایس پیز کو بھی سمن جاری کردئیے گئے ہیں معلوم ہوا نیب ملتان کے ریجنل بورڈ کی خصوصی میٹنگ گزشتہ روز نیب آفس میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب کانسٹیبلری ملتان سکینڈل کی انکوائری رپورٹ پر غوروخوض کیا گیا جس کے بعد بورڈ نے انکوائری آفیسر کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے بتایا گیا ہے اس سکینڈل کے مرکزی کرداروں نے نیب میں موجود اپنے ہمدردوں سے رابطے کرنے شروع کردئیے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...