15 روز میں لائن سپرنٹنڈنٹ کی بطور ایس ڈی او تیسری تعیناتی‘ میپکو انتظامیہ نے پالیسی نظر انداز کردی

15 روز میں لائن سپرنٹنڈنٹ کی بطور ایس ڈی او تیسری تعیناتی‘ میپکو انتظامیہ نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)15روزمیں لائن سپریٹنڈنٹ کی بطور ایس ڈی او تیسری تعیناتی ‘ میپکو انتظامیہ نے پالیسی نظر انداز کر (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
دی۔ ایل ایس غلام اصغر کالرو کی گزشتہ 15روز کے دوران مذکورہ لائن سپرٹینڈنٹ کی تیسری تعیناتی پر انجینئرز حیران رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ لائن سپرٹینڈنٹس کی بطور ایس ڈی او تعیناتی کو عدالت بدنیتی پر مبنی قرار دے چکی ہے۔ انجینئرز کے مطابق میپکو انتظامیہ مبینہ ڈھٹائی سے غیر قانونی آرڈرز کر رہی ہے۔ لائن سپرٹینڈنٹ غلام اصغر کالرو کو فروری 2018ء کے اوائل میں ایس ڈی او پاک گیٹ سب ڈویژن تعینات کیا گیا تھا لیکن دوسرے ہی روز ایل ایس نے مبینہ پرکشش سب ڈویژن نہ ہونیپر چارج چھوڑ دیا جسے ایک انتظامی افسر نے میپکو نواں شہر سب ڈویژن میں ایس ڈی او تعینات کروادیا۔ یہاں تعینات ایس ڈی او نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے واضح احکامات جاری کئے کہ ایل ایس کی بطور ایس ڈی او تعیناتی غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے آرڈرز منسوخ کئے جاتے ہیں۔ اس آرڈر کوعدالتی احکامات کی مثال بنانے کے بجائے انتظامیہ نے گزشتہ روز غلام اصغر کالرو کو ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن تعینات کردیا جبکہ یہاں تعینات انجینئر ثاقب انعام کو میپکو انتظامیہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے بغیر کسی وجہ کے معطل کرکے ہیڈ کوارٹر زرپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ انجینئر ایسوسی ایشن نے ان احکامات کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے انجینئر ثاقب انعام کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔