مظفرآباد،آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران نے کشمیر کونسل کے خاتمہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

مظفرآباد،آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران نے کشمیر کونسل کے خاتمہ کی مکمل ...

مظفرآباد( بیورورپورٹ)آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران نے کشمیر کونسل کے خاتمہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ریاستی عوام کا اقتدار اعلیٰ ریاست کے عوام کو فراہم کیے جانے کے ہر فیصلہ کی پشت پر رہنے کا اعلان کیا ہے ۔آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران کے صدر سردار افتخار فیروز،مرکزی سیکرٹری جنرل شوکت نواز میر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر کے تاجران اور عوام حکومت کے اس فیصلہ پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کونسل سمیت ایکٹ 1974کے خاتمہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ریاست کے عوام کو اپنے فیصلوں کے اختیارات مل سکیں ۔دوہرے ٹیکسز اور اقتدار سے نجات مل سکے اگر حکومت اس اقدام میں کامیاب ہو جاتی ہے تو تاجران ان کی پشت پر ہوں گے ۔کونسل کرپشن لوٹ مار کا گڑھ چکی ہے ۔کشمیریوں کے ٹیکسز پر لوٹ مار کی جاتی ہے ۔کونسل کسی ریاستی ادارے کے سامنے جوابدہ نہیں ہے ۔کونسل کے خاتمہ کا فیصلہ انتہائی بروقت اور عوام دوست ہے ۔تاجران ہر اچھے اقدام پر حکومت کی بھرپور حمایت کرینگے اور ماضی میں بھی کرتے آئے ہیں ۔ایکٹ 74کا خاتمہ بھی انتہائی ضروری ہے ۔ایکٹ 74کے خاتمہ کے بغیر کونسل ختم نہیں ہو سکتی ۔ایکٹ کی موجودگی میں حکومت بااختیار نہیں ہو سکتی اور نہ وسائل خطہ پر خرچ ہو سکتے ہیں ۔لہذا عوام کو بااختیار کرنے کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس پر جلد عمل ہوگا۔حکومت کسی بھی سیاسی بلیک میلنگ میں نہ آئے کیونکہ عوام حکومت کے ساتھ ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...